27 مارچ، 2023، 4:41 PM

پاکستان کی ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت

پاکستان کی ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت

حکومت پاکستان نے ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان اس گھناوٴنے فعل کی شدید مذمت کرتا ہے، ایسی  دانستہ اور گھٹیا حرکتوں کا اعادہ مسلمانوں کے خلاف بڑھتی نفرت، نسل پرستی اور فوبیا کا پریشان کن مظہر ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ  کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سوچی سمجھی کارروائیاں قانونی فریم ورک کی افادیت پر سوالیہ نشان ہے۔

 دفتر خارجہ  کی جانب سے مزید کہا گیا کہ آزادی اظہار کے حق کو مذہبی صحیفوں یا شخصیات کی توہین کے طور پراستعمال نہیں کیا جا سکتا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ تمام ریاستیں ایسی کارروائیوں کی روک تھام اورذمے داروں پر مقدمہ چلانے کے لیے قانونی رکاوٹ پیدا کریں۔

 دفتر خارجہ کے ترجمان نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی  تنظیموں سے بھی ایسے سوچھے سمجھے اقدامات کے خلاف  آواز بلند کرنے کا مطالبہ کیا۔

News ID 1915529

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha